جھنگ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور ملک نے بہادری سے ہندوستان کی ہر جارحیت کا جواب دیا ہے۔
جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے اور بھارت میں باپردہ خواتین کا حجاب نوچا گیا، جس سے متعصبانہ عناصر جنم لیتے ہیں۔
اپوزیشن کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن جماعت ہے، لیکن پوری اپوزیشن کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق ہونا چاہیے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، تاکہ متنازع ایجنڈے کی وجہ سے کانفرنس سبوتاژ نہ ہو۔