Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال پر دوسرے روز بھی شہر مکمل بند، معمولات زندگی متاثر

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال پر دوسرے روز بھی شہر مکمل بند، معمولات زندگی متاثر

اسلام آباد: مذہبی جماعت کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے باعث جڑواں شہر اسلام آباد دوسرے روز بھی مکمل بند ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہری گھروں میں محصور ہیں اور بازار، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ احتجاج کے دوران کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جس میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ڈنڈا بردار فورس بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکاجا سکے۔

ٹیگز: