واشنگٹن : امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی حکام کے مطابق، ان ہلاک ہونے والوں میں مشہور موٹر اسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس ہوائی اڈے کی طرف لوٹ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد طیارے میں شدید آگ لگ گئی۔ حکام نے اس سانحے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔