Wed, September 16, 2026

میکسیکو میں چھوٹا نجی طیارہ تباہ، لینڈنگ کی کوشش میں 7 ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا نجی طیارہ تباہ، لینڈنگ کی کوشش میں 7 ہلاک

میکسیکو: میکسیکو کے صنعتی علاقے سان ماتیو آٹینکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا۔ طیارہ آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا اور لینڈنگ کے دوران فٹ بال گراؤنڈ کے قریب ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔

نجی طیارے میں 10 افراد سوار تھے جن میں 8 مسافر اور 2 عملے کے افراد شامل تھے۔ حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: