Wed, September 16, 2026

انتخابی عمل کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو

انتخابی عمل کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی عمل پر ہر کسی کو شکایات ہیں، اس لیے انتخابی نظام میں بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انتخابی اصلاحات میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو بھی انتخابی عمل بہتر بنانے کے لیے پارلیمان میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے آج کا رابطہ اچھا آغاز ہے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ پیپلزپارٹی انتخابی شکست کو خوش دلی سے تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم انتخابی تنازعات کے نتیجے میں کسی کارکن کی جان نہیں جانی چاہیے۔

ٹیگز: