Wed, September 16, 2026

سیاسی نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سب کی ہے، محسن نقوی کا اکنامک سمٹ سے خطاب

سیاسی نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سب کی ہے، محسن نقوی کا اکنامک سمٹ سے خطاب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام کی بہتری کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ فیصلہ کرنے والے اور نظام کو چلانے والے سب اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔

اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  تمام صوبوں سے آنے والے شرکا نے اپنے مسائل پیش کیے ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نظام کے اندر ہم کام کر رہے ہیں وہ اپنی موجودہ شکل میں مؤثر نہیں رہا اور اس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نظام پر سب کا اتفاق ہے، لیکن جمہوری نظام کے اندر بھی مختلف طریقہ کار اور ڈھانچے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کو چلانے والے افراد بھی اسی ہال میں موجود ہیں اور اس نظام کو وسائل فراہم کرنے والے بھی یہیں موجود ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر تمام متعلقہ حلقے نظام کی بہتری کے لیے متفقہ فیصلہ کرلیں تو ملک میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اجتماعی سوچ اور عملی اقدامات کو مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا۔

ٹیگز: