Wed, September 16, 2026

پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں کو پارلیمانی کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی، تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا۔

ملاقات میں قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمان میں کردار ادا کرنے سمیت سیاسی رابطے بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ٹیگز: