لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں سپیکر ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
اجلاس کے دوران چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی رابطہ کاری اور سیاسی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔