Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں دہشتگردی کے عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے، صدر زرداری

بلوچستان میں دہشتگردی کے عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے، صدر زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور مختلف ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے دہشتگردوں کے عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

صدر مملکت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطوں اور باہمی تعاون کو بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے صوبے میں ترقیاتی عمل اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: