Wed, September 16, 2026

گوگل آفس کا قیام پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، شزا فاطمہ

گوگل آفس کا قیام پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، شزا فاطمہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان میں گوگل آفس کے قیام کو ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ بڑی عالمی آئی ٹی کمپنیوں کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے، جس سے ملک کے ٹیکنالوجی شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور آئی ٹی کے شعبے کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لیے روزگار اور ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ٹیگز: