Wed, September 16, 2026

 ڈیجیٹل معیشت پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، شزا فاطمہ

 ڈیجیٹل معیشت پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، شزا فاطمہ

ریاض: وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، حکومت ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 لیپ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بنیادی ضرورت ہے، ڈیجیٹل رابطے کے بغیر ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل رابطوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹیگز: