اسلام آباد :وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی اور سائبر وار فیئر میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انڈس اے آئی ویک پاکستان کا مقصد مصنوعی ذہانت سے آگاہی، صلاحیت سازی، تحقیق اور عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ شزا فاطمہ کے مطابق، اے آئی کو عام فہم بنا کر مختلف شعبوں میں عملی استعمال ممکن بنایا جا سکتا ہے اور یہ ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈس اے آئی پاکستان کو عالمی اے آئی سسٹمز سے جوڑنے اور معتبر شراکت دار کے طور پر اجاگر کرنے میں معاون ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اے آئی ایک بنیادی اور ناگزیر عنصر بنے گا اور آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروس بھی لانچ ہو جائے گی۔
شزا فاطمہ نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔