Wed, September 16, 2026

پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی

پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی

اسلام آباد مسلسل دوسرے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آج پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

 اس سے ایک روز قبل بھی پٹرول 5 روپے 77 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔دو روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی اضافہ 9 روپے 11 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 74 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

ٹیگز: