Wed, September 16, 2026

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد :عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا تیار، یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.97 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.48 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 4.65 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل 1.76 روپے مہنگا ہونے کی تجویز ہے۔

اوگرا نے قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے، جو کل پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پچھلی بار حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ٹیگز: