Wed, September 16, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو قید کی سزا سنادی

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو قید کی سزا سنادی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار کارکنوں کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا تھانہ ہنجرا اٹک میں درج مقدمے کے تحت دی گئی ہے، جس میں ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ کی دفعات عائد تھیں۔

سزا پانے والے کارکنان کے نام عامر خان، سردار خان، خان محمد اور جاوید اقبال ہیں۔ عدالت میں انہوں نے جرم قبول کیا اور بتایا کہ قیادت کے کہنے پر وہ پرتشدد احتجاج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے درخواست کی کہ چونکہ وہ عام مزدور ہیں، ان کی سزاؤں میں نرمی کی جائے۔

یاد رہے کہ مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار 86 پی ٹی آئی کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی رقم 10 ہزار روپے مقرر کی تھی۔

اسی طرح فروری میں بھی ہائیکورٹ نے 120 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگز: