لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ یہ مقدمات تھانہ شادمان کے نذر آتش کیس اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے واقعات سے متعلق ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں جیسے عمر ایوب اور شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں سزا دی گئی تھی۔