Wed, September 16, 2026

فلم انڈسٹری کے عظیم ہدایتکار اور فلمساز شوکت حسین رضوی کو بچھڑے26 سال بیت گئے

 فلم انڈسٹری کے عظیم ہدایتکار اور فلمساز شوکت حسین رضوی کو بچھڑے26 سال بیت گئے

لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم ہدایتکار اور فلمساز شوکت حسین رضوی کو آج بچھڑے  26 سال بیت گئے۔ وہ 1914 میں بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے اور کولکتہ کے تھیٹر سے اپنے فن کا آغاز کیا۔

بعد میں لاہور آئے اور وہاں فلموں کی ایڈیٹنگ سے کام شروع کیا۔ پھر انہیں موقع ملا فلم "خاندان" کی ہدایت کاری کا، جس میں نورجہاں مرکزی کردار میں تھیں۔ اس فلم کی کامیابی نے ان کا نام روشن کر دیا۔

شوکت حسین رضوی نے نورجہاں سے شادی کی اور ان کے تین بچے ہوئے، لیکن بعد میں ان کا طلاق ہو گئی اور انہوں نے اداکارہ یاسمین سے شادی کی۔

انہوں نے بمبئی میں بھی کئی فلمیں بنائیں اور پاکستان کے قیام کے بعد لاہور آ کر اپنا فلم سٹوڈیو "شاہ نور" قائم کیا، جس نے ہماری فلمی دنیا کو نئی زندگی دی۔

ان کی بنائی ہوئی فلمیں آج بھی یاد کی جاتی ہیں، جیسے "چن وے"، "جان بہار"، "عاشق" اور "دوپٹہ"۔

شوکت حسین رضوی 19 اگست 1999 کو 85 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کا نام اور کام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ٹیگز: