اسلام آباد :پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کرتے ہوئے 342 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت اور حکومتی پالیسیوں کے باعث آئی ٹی شعبے میں مسلسل ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ 18 واں مہینہ ہے جب آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے، اور ’’اڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
آئندہ چند مہینوں میں آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافے کی توقع ہے، جس کا کریڈٹ حکومتی پالیسیوں اور روپے کی استحکام کو دیا جا رہا ہے۔