لاہور: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ آٹھ ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس سے 2.4 ارب ڈالر کی آئی ٹی، کمپیوٹر اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی برآمدات ہوئیں۔
صرف فروری میں پاکستان کی برآمدات 709 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ علاوہ ازیں، دیگر بزنس سروسز کی برآمدات میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 1.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
آئی ٹی کی برآمدات میں اس اضافے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آنے کی توقع ہے۔ حکومت نے آئی ٹی برآمدات کا اگلے پانچ سالوں میں 15 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے حصول میں حالیہ اضافے نے مدد فراہم کی ہے۔
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئی ٹی برآمدات نے فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کے لئے بھی نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔