Fri, September 18, 2026

 سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر 

 سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔

 عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر مشروط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون باہمی عزم پر قائم ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں طے شدہ دفاعی انتظامات کے تحت کردار ادا کیا جائے گا۔

ٹیگز: