Wed, September 16, 2026

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف ایک ہوں گے، سعودی وزیر دفاع

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف ایک ہوں گے، سعودی وزیر دفاع

ریاض : سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی معاہدے کے بعد اہم بات کہی ہے۔ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دفاع کا معاہدہ (SMDA) پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے مطابق اگر کسی بھی ملک پر کوئی بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ملکوں پر حملہ سمجھا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط سکیورٹی تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر لکھا، "سعودیہ اور پاکستان، جارح کے سامنے ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے"۔اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

ٹیگز: