Fri, September 18, 2026

میسی نے 100 گول مکمل کرلیے، انٹر میامی کی تاریخی کامیابی

میسی نے 100 گول مکمل کرلیے، انٹر میامی کی تاریخی کامیابی

ارجنٹینا: ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، جبکہ ان کی ٹیم نے کروث آزول کو 2-0 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کیمپیونز کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

فائنل مقابلے میں میسی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول سکور کیا اور ٹیم کے ایک اور گول میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے 24ویں منٹ میں گول کے ساتھ ہی انٹر میامی کے لیے میسی کے گولز کی تعداد 100 ہوگئی۔

اس کامیابی کے بعد میسی انٹر میامی کی تاریخ میں 100 گول مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن گئے۔

کیمپیونز کپ کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں میکسیکو کی ٹیموں نے ٹائٹل حاصل کیا تھا، تاہم اس بار انٹر میامی نے کروث آزول کو مات دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ٹیگز: