Wed, September 16, 2026

پنالٹی پر میسی کی ناکامی، انٹر میامی کو نیش وِل نے 1-4 سے ہرا دیا

پنالٹی پر میسی کی ناکامی، انٹر میامی کو نیش وِل نے 1-4 سے ہرا دیا

ارجنٹینا : میجر لیگ سوکر کے ایک اہم میچ میں نیش وِل نے انٹر میامی کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی لیونل میسی کی ٹیم کو ایک اور مشکل مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران ارجنٹائن کے سٹار لیونل میسی کے پاس گول کرنے کا سنہری موقع آیا، تاہم وہ پنالٹی کو گول میں تبدیل نہ کرسکے۔ نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے 23ویں منٹ میں میسی کی پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔

میسی کے لیے یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب وہ پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس صورتحال نے ان کی پرفارمنس پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ میچ کے دوران انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔

نیش وِل نے میچ میں ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور انٹر میامی کو دفاعی دباؤ میں رکھا۔ میامی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کے باوجود نیش وِل نے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میچ 1-4 سے اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب انٹر میامی کے لیے حالیہ نتائج تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد میسی بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

میسی کے فٹبال مستقبل پر بھی شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔ ارجنٹائن کے کپتان پہلے ہی اپنے کیریئر کے اختتام اور ممکنہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کرچکے ہیں، جس کے باعث ان کے اگلے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: