Wed, September 16, 2026

میسی کا والد کی وفات کے بعد پہلا گول، انٹر میامی کا شکستوں کا سلسلہ ختم

میسی کا والد کی وفات کے بعد پہلا گول، انٹر میامی کا شکستوں کا سلسلہ ختم

ارجنٹینا : ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد اپنے پہلے گول کے ساتھ میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا۔ ان کے گول کی بدولت انٹر میامی نے فلاڈیلفیا یونین کے خلاف میچ برابر کرنے میں اہم پیش رفت کی، جبکہ ٹیم کی مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ بھی رک گیا۔

سبارو پارک میں ہونے والے ایم ایل ایس مقابلے میں فلاڈیلفیا یونین نے انٹر میامی کو سخت مقابلے میں رکھا۔ میچ کے 26ویں منٹ میں میسی نے اپنی شاندار ڈرائبلنگ سے حریف دفاع کو عبور کیا اور گیند کو جال کی راہ دکھا دی، جس سے انٹر میامی کو 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

میسی کے گول کے فوراً بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گھیر لیا اور گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔ میسی نے مقابلے کے دوران انٹر میامی کے پہلے گول میں بھی معاونت کی تھی۔

خیال رہے کہ میسی کے والد خورخے میسی 8 اگست کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ والد کے انتقال کے بعد میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بغیر زندگی کا سفر جاری رکھنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہے۔

فلاڈیلفیا یونین کے خلاف 2-2 سے ڈرا کے بعد انٹر میامی نے مسلسل تین شکستوں کے بعد پہلی بار پوائنٹ حاصل کیا۔

دوسری جانب میسی کے لیے یہ گول رواں سیزن میں 13واں تھا، جس کے بعد وہ ایم ایل ایس گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول کے فاصلے پر ہیں۔

ٹیگز: