Wed, September 16, 2026

چین سے بلوچستان کے لیے 21 جدید گرین بسیں روانہ کر دی گئیں

چین سے بلوچستان کے لیے 21 جدید گرین بسیں روانہ کر دی گئیں

چین: چین سے بلوچستان کے لیے 21 جدید اور ماحول دوست گرین بسیں روانہ کی گئی ہیں جو جلد ہی کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کریں گی۔ ان بسوں میں سے 17 کوئٹہ گرین بس سروس کا حصہ ہوں گی جب کہ باقی 4 بسیں تربت کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صوبے میں عوامی نقل و حمل کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

کوئٹہ میں خواتین کے لیے خاص طور پر پنک رنگ کی بسیں چلائی جائیں گی تاکہ خواتین کو محفوظ اور علیحدہ سفر کی سہولت میسر ہو، جس سے ان کے سفر کے تجربے میں بہتری آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس کے آغاز سے نہ صرف جدید اور معیاری عوامی نقل و حمل میسر آئے گی بلکہ ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوگا اور ماحول کی آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

یہ بسیں کم ایندھن خرچ کرنے والی اور ماحولیاتی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔

عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے بلوچستان کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ٹیگز: