Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق میں فتح پر اظہار خوشی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق میں فتح پر اظہار خوشی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں شاندار فتح حاصل کی ہے جس کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ لائن سے کی۔ وزیراعظم نے اس کامیابی کو 24 کروڑ عوام اور پاک فوج کی متحدہ کاوشوں کا ثمر قرار دیا۔

شہباز شریف نے بھارت کی شکست کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس شکست سے قیامت تک نہیں نکل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور سفارتی محاذ پر بھی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے ڈیڑھ سال میں مالی مشکلات پر قابو پا کر ترقی کے نئے راستے کھول لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور یہ سب قوم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے پنجاب میں مریم نواز کی انتھک محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ صوبے اور پارٹی کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

ٹیگز: