لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو پاکستان کی عظیم ترین سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے دنیا کو ایک ہولناک تباہی سے بچا لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پرخلوص اور بے مثال کاوشوں نے ناممکن کو ممکن بنا دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اللہ تعالیٰ نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کو چُنا، یہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
مریم نواز کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ اور تاریخی کوششوں کی بدولت دنیا تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے باہر نکل آئی ہے۔ انہوں نے امریکہ، ایران اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت کو اس تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد پیش کی جس کے نتیجے میں اربوں انسانوں کو امن کی نوید ملی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم کی مشترکہ حکمت عملی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔