Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل نے ضمیروں کو غیر مؤثر کر دیا:خواجہ آصف

 آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل نے ضمیروں کو غیر مؤثر کر دیا:خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے کھیل نے سیاستدانوں کے ضمیروں کو مردہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کل تک جو وزیراعظم کی کابینہ کا رکن تھا، وہ آج خود اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دے دیتا ہے اور پھر خود وزیراعظم بن جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد کسی فرد کی تبدیلی نہیں بلکہ پوری حکومت اور کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے رویے جمہوری اداروں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور سیاسی استحکام کے لیے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: