Wed, September 16, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم فیصل راٹھور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ یہ تقریب آج صبح ساڑھے دس بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی، جہاں ساڑھے گیارہ بجے وہ وزیراعظم کا حلف لیں گے۔ اس موقع پر فریال تالپور بھی مظفرآباد پہنچ چکی ہیں اور وہ فیصل راٹھور کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔

آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو 1970ء میں آزاد جموں و کشمیر ایکٹ کے تحت پہلی قانون ساز اسمبلی قائم ہوئی اور سردار عبدالقیوم خان آزاد کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ 1974ء میں عبوری آئینی ایکٹ کے بعد اسمبلی نے پارلیمانی نظام کا آغاز کیا، لیکن 1977ء میں مارشل لا کے بعد اسمبلی تحلیل ہو گئی اور اس وقت کے منتخب وزیراعظم عبدالحمید خان کو برطرف کر دیا گیا۔

اس کے بعد مختلف ادوار میں مختلف رہنماؤں نے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو کر آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ ان رہنماؤں میں سردار سکندر حیات خان، ممتاز حسین راٹھور، سردار عبدالقیوم خان اور بیرسٹر سلطان محمود چودھری شامل ہیں۔ 1985ء میں سردار سکندر حیات پہلی بار پانچ سال کی مدت مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

2006ء میں سردار عتیق احمد خان وزیراعظم بنے لیکن پارٹی اختلافات کی وجہ سے 2009ء میں انہیں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد سردار یعقوب اور پھر راجہ فاروق حیدر نے وزارتِ عظمیٰ سنبھالی۔

2011ء میں چودھری عبدالمجید وزیراعظم منتخب ہوئے، اور پھر 2016ء میں راجہ فاروق حیدر دوبارہ وزیراعظم بنے۔ 2021ء میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عبدالقیوم نیازی وزیراعظم بنے، لیکن انہیں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے استعفیٰ دینا پڑا اور سردار تنویر الیاس منتخب ہوئے۔ تاہم، بعد میں انہیں آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔

چوہدری انوارالحق نے 2023ء میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا، مگر ان کے خلاف بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی۔ 17 اپریل 2026ء کو فیصل ممتاز راٹھور نے 36 ووٹ لے کر آزاد جموں و کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

ٹیگز: