Wed, September 16, 2026

آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن بند، مارکو روبیو کا پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کا اعتراف

آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن بند، مارکو روبیو کا پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور درخواست کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی آپریشن "پروجیکٹ فریڈم" کو روک دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق، اسلام آباد نے واشنگٹن کو مقتدر حلقوں کے ذریعے یہ باور کرایا تھا کہ اس آپریشن کی بندش سے فریقین کے درمیان کسی حتمی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو سکتا ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے سفارت کاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے کے لیے "پروجیکٹ فریڈم" کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کو اولیت دیتے ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین اس پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں، جہاں پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کے ایک بڑے بحران کو ٹالنے اور عالمی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگز: