Wed, September 16, 2026

موسم کی تبدیلی: شدید گرمی کے بعد بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

موسم کی تبدیلی: شدید گرمی کے بعد بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

اسلام آباد :دن بھر کی سخت گرمی کے بعد شام ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور شدید بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد کے مختلف حصوں میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے بعد بارش ہوئی، جس سے گرمی سے تنگ شہریوں نے آرام کا سانس لیا۔ بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اٹک اور اس کے گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس نے جلتی ہوئی گرمی کا زور توڑ دیا۔ بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کچھ علاقے میں معطل ہو گئی۔

پشاور میں بھی آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی آئی۔ مختلف مقامات پر درخت گرنے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کے دن شدید گرم موسم کی پیشگوئی کی تھی۔

ٹیگز: