Wed, September 16, 2026

پاکستان نے بھارت کو شکست دی، مقام شکر ہے

پاکستان نے بھارت کو شکست دی، مقام شکر ہے

پاکستان کو اللہ تعالی نے ہندوستان پر فتح و نصرت سے نوازہ ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی کو ہر گلی میں ہر محلے میں ہر شہر میں اور ہر گوٹھ میں گالیوں اور برے ناموں سے پکارا جا رہا ہے کیونکہ ہندوستان کی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کا رتی بھر بھی مقابلہ نہیں کیا جبکہ فرانس کے تیار کردہ رافیل طیارے تو نریندر مودی کا گھمنڈ تھا جو کہ پاکستان کی فضائیہ نے مٹی میں ملا دیا گیا۔ ایک طرف وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ ہندوستان سے جنگ جیتنے کا میاں نواز شریف کے سر باندھ رہی ہیں اور پاکستان کے تمام ٹی وی چینلوں پر اور اخبارات میں جنگ 2025 فتح کا میاں محمد نواز شریف کو شاہکار قرار دے رہی ہیں میں اپنے حکمرانوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں اے میرے بھائیو جنگ تو لڑی افواج پاکستان نے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کی سربراہی میں اور کامران بشیر نے وہ کر دکھایا جو کہ 1965 کی جنگ میں ایئر مارشل نور خان اور اس وقت کے جنگی ہوا بازوں نے ہندوستان کی وہ درگت بنائی تھی کہ وہ 17 دن کی جنگ کے بعد ہار گئے لیکن یہ 2025 کی جنگ پاکستان کی فضائیہ کے ناقابل تسخیر جوانوں کے نام ہے ان میں کامران مسیح کا نام سرفہرست ہے اور ان کا یہ بیان کہ اگر مجھے واپسی کا سگنل نہ ملتا اور پیٹرول ختم ہونے کا ڈر نہ ہوتا تو میں دہلی پر حملہ کر کے واپس آتا اس طرح افواج پاکستان کے جوان اس وقت جس محلے سے نکلتے ہیں پاکستان کے عوام ان پر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام نے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جنگ لڑی ہے جس کا کریڈٹ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔ آج پاکستان کے حکمرانوں اور افواج پاکستان کے سربراہان کو بھی ایک اللہ تعالی نے موقع دیا ہے کہ وہ  انصاف کا دامن تھامتے ہوئے پاکستان کے لوگوں کا ساتھ دیں اور جس طرح مل کر جنگ ہم نے ہندوستان سے جیتی ہے پاکستان میں بھی غربت کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ کر اس جنگ میں بھی جیت حاصل کریں اور وہ لوگ جو کہ بے گناہ ناکردہ گناہوں کے زمرے میں پابند سلاسل ہیں ان کو فی الفور رہا کر کے قومی خدمت کے لیے دائرے میں لائیں اگر خواہشات اور توقعات پر عمل کیا گیا تو میں دعوے سے کہتا ہوں پاکستان میں رہنے والے تمام سیاست دان جن کو میں محب وطن قرار دیتا ہوں وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی انا کو چھوڑ کر جب کام کریں گے تو اللہ تعالی بھی پاکستان کی پہلے سے بڑھ کر مدد فرمائیں گے جس طرح اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حکمرانوں کی مدد کرتا ہے جو کہ قوم کے ساتھ مخلص ہوں اور ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہوں اور انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کیونکہ ہم ان سارے معاملات پر عوامی خدمت کے لیے سب سے آگے ہیں اس لیے 2025 کی جنگ میں اللہ تعالی نے ہماری مدد فرمائی ہے تو مجھے ان کی باتوں سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ۔

ٹیگز: