Wed, September 16, 2026

ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہمارے دل اپنے بہادر سپاہیوں کے لئے جھک جاتے ہیں، مریم نواز

ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہمارے دل اپنے بہادر سپاہیوں کے لئے جھک جاتے ہیں، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے بہادر سپاہی اپنی قوم اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور وہ ہر خطرے کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہمارے دل اپنے بہادر سپاہیوں کے لئے جھک جاتے ہیں، جو اپنے عزم اور حوصلے سے قوم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے ان ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے سپاہیوں کو پالا، ان خاندانوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کا انتظار کیا، اور اس قوم کو، جس کے اتحاد نے سپاہیوں کے حوصلے کو مزید جلا بخشی۔

مریم نواز نے وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت اور عزم کی بھی تعریف کی، جن کی رہنمائی میں پاکستان مزید متحد ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے عسکری قیادت کو بھی سلام پیش کیا، جن کی قربانیاں اور ثابت قدمی ہمارے وطن کی عزت اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نغمہ پاکستان کی شان ہے، اور ہمارا وطن ایک ایسی سرزمین ہے جو ایمان، حوصلے اور ناقابلِ شکست عزم سے بھری ہوئی ہے۔

وسدہ روے
شالا سجدا روے
میرا دیس سدا
شالا ہسدا روے
سارے پاکستان نُوں رب نے وکھائیاں اَج فیر خوشیاں
او دیوو رَل مِل مُبارَکاں میرے دیس نُوں
او دیوو لکھ لکھ مُبارَکاں میرے دیس نُوں

ٹیگز: