Wed, September 16, 2026

مودی شکر کرو پاکستان نے تحمل دکھایا، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں: صدر زرداری

مودی شکر کرو پاکستان نے تحمل دکھایا، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں: صدر زرداری

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کے نعرے کے ذریعے ملک کو بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان محفوظ ہے اور قیامت تک قائم رہے گا۔

صدر زرداری نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہمارے چیف نے ان پر رحم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ملک کے لیے ہتھیار اٹھا کر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور دشمنوں کے سامنے کبھی ڈراؤ یا بنکر میں چھپنے کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ شہادت میدان میں آتی ہے، بنکروں میں نہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ملک کے لیے تن، من اور دھن لگانے کو تیار ہیں اور پیپلز پارٹی اکیلے ہی دشمنوں کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آنے والی نسلیں بھی ملک کی حفاظت کے لیے لڑیں گی اور اگر کوئی گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو جواب دیا جائے گا۔

صدر زرداری نے ملک کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسائل موجود ہیں لیکن آہستہ آہستہ کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے وقوف نے ساڑھے چار سال میں دنیا سے تعلقات خراب کیے، مگر اب پوری دنیا کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ٹیگز: