Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتیں تاحال ایک ہی سطح پر قائم ہیں اور آج بھی نرخوں میں کسی قسم کی کمی بیشی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بدستور 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 5010 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: