Wed, September 16, 2026

سونے کے نرخوں میں 7,800 روپے کا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

سونے کے نرخوں میں 7,800 روپے کا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر بڑھ کر فی اونس 3118 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

عالمی رجحان کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 688 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

ٹیگز: