کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کمی کے بعد 5105 ڈالر رہ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔