Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار کی سطح عبور کر گیا، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار کی سطح عبور کر گیا، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج تیزی کا سونامی دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے 1 لاکھ 61 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی ہے۔ کاروباری حلقوں میں اس غیر معمولی اضافے کو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
 کاروبار کے دوران انڈیکس میں 5,238 پوائنٹس کا بڑا جمپ دیکھا گیا، جو حالیہ دور کی سب سے بڑی تیزی ہے۔ مارکیٹ نے ایک ہی دن میں 6 نفسیاتی حدیں عبور کر کے تجزیہ کاروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس اس وقت 1,61,015 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 1,55,777 پر بند ہوئی تھی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس قدر تیزی کے پیچھے مثبت معاشی اشاریے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی خریداری ہے۔ ایک ہی سیشن میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ بڑے سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔آج کی تیزی نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس کی فہرست میں نمایاں کر دیا ہے۔ 1 لاکھ 61 ہزار کا لیول عبور ہونا ایک نئے معاشی دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کے فلور پر سرمایہ کاروں میں جشن کا سماں ہے، کیونکہ انڈیکس میں اضافے کے باعث مختلف کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیو کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: