تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری اور ملک کے ممتاز رہنما علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کا ایک انمول اثاثہ قرار دیا ہے۔ صدر نے لاریجانی کی زندگی بھر کی سیاسی اور دفاعی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ علی لاریجانی ملک کی ایک نمایاں، قیمتی اور قد آور شخصیت تھے جنہوں نے مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہتے ہوئے ایران کی بے مثال خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہاڈاکٹر علی لاریجانی کا سیاسی اور انتظامی تجربہ ایران کے لیے ایک بڑا اثاثہ تھا، جس نے مشکل ترین حالات میں ملک کو صحیح سمت فراہم کی۔
صدر نے لاریجانی کی سفارتی بصیرت کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ ان کی خدمات کی بدولت ایران کی دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو عالمی سطح پر ایک منفرد وقار حاصل ہوا۔