Wed, September 16, 2026

ایران امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان کا دوٹوک اعلان

ایران امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان کا دوٹوک اعلان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں آزاد ہوتی ہیں، وہ ظلم اور ناانصافی کو قبول نہیں کرتیں، اور ایران بھی اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور ہم اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بیان امریکہ کے حالیہ انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں واشنگٹن نے کہا تھا کہ ایران یا تو معاہدہ کرے یا اس کے نتائج بھگتنے کو تیار رہے۔

ایرانی صدر اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ ہمیں نہ احکامات دے سکتا ہے نہ دھمکیاں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ ایسی کوئی بات چیت قابل قبول نہیں جو دھمکیوں کے سائے میں ہو، امریکہ جو چاہے کر لے۔

ٹیگز: