واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ سمیت تمام عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے بعد اب ایران میں مزید پیش قدمی کر چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی امن کو داؤ پر لگانے والے "برے لوگوں" کی ایٹمی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا "ہم نے ایران سے ایٹمی خطرے کو جڑ سے ختم کر دیا ہے، یہ ایک ایسا مشن تھا جو دنیا کی بقا کے لیے ناگزیر تھا۔
صدر ٹرمپ نے اتحادیوں، خصوصاً نیٹو (NATO) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے "احمقانہ غلطی" کی اور مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا برطانیہ نے آپریشن کے دوران تعاون نہیں کیا، اب ہماری جیت کے بعد دو بحری بیڑے بھیجنے کی پیشکش کر رہے ہیں جس کا اب کوئی فائدہ نہیں۔