Wed, September 16, 2026

پاک فوج کا 'آپریشن غضب للحق' فیصلہ کن مرحلے میں داخل: شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی 'جھنڈا پوسٹ' زمین بوس

پاک فوج کا 'آپریشن غضب للحق' فیصلہ کن مرحلے میں داخل: شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی 'جھنڈا پوسٹ' زمین بوس

راولپنڈی :پاکستانی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے جاری 'آپریشن غضب للحق' میں پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ شمالی وزیرستان اور خیبر سیکٹر کے محاذ پر دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے عسکری مراکز کو پوری قوت سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی توپ خانے اور درست نشانہ بنانے کی صلاحیت نے دشمن کے دفاعی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔   شمالی وزیرستان کے سامنے سرحد پار واقع افغان طالبان کی سٹریٹجک اہمیت کی حامل 'جھنڈا پوسٹ' کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔خیبر سیکٹر سے ملحقہ سرحد پر افغان طالبان کی متعدد فوجی پوسٹوں پر کامیاب حملے کیے گئے، جس سے ان کی دفاعی پوزیشنیں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا نام ہی اس کے مقصد کی عکاسی کرتا ہے—یعنی حق کی خاطر غضبناک کارروائی۔ "پاک فوج کسی بھی قسم کی سرحد پار دہشت گردی یا سہولت کاری کو برداشت نہ کرنے کے اپنے پختہ عزم پر قائم ہے اور ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرحد پر تناؤ برقرار ہے اور پاک فوج کے جوان بلند حوصلوں کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہیں۔ کسی بھی جوابی کارروائی یا دراندازی کی کوشش کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: