نیویارک:عالمی منڈی میں امریکا اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے کے اثرات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.6 فیصد کمی کے بعد 78.43 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 1.28 فیصد کمی کے ساتھ 75.81 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور سپلائی کے خدشات میں نرمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔
توانائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سفارتی پیش رفت اسی رفتار سے جاری رہی تو عالمی منڈی میں مزید استحکام اور قیمتوں میں محدود کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔