واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے جنگ بندی اور باہمی مفاہمت کے لیے ایک یادداشتِ تفاہم (MoU) پر الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں ایک عشائیے کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ اس موقع کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں اس دستاویز پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، سفارتی روابط کی بحالی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے آئندہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک حتمی امن معاہدہ نہیں بلکہ ابتدائی مفاہمتی یادداشت ہے، تاہم اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔