Wed, September 16, 2026

امریکا اور ایران کی "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" کے 14 نکات منظر عام پر

امریکا اور ایران کی

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" کے 14 نکاتی متن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق امریکا اور ایران سمیت ان کے اتحادی، بشمول لبنان، تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دیں گے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے گی۔

معاہدے کے تحت امریکا فوری طور پر ایران کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا عمل شروع کرے گا، جبکہ ایران خلیج فارس سے خلیج عمان تک تجارتی جہازوں کی محفوظ، بلا رکاوٹ اور بلا معاوضہ آمد و رفت یقینی بنائے گا۔

دستاویز میں بحری راستوں کے تحفظ، عالمی تجارت کے تسلسل اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت اگر عملی طور پر آگے بڑھتی ہے تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: