واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا متن حاصل کرنے کے لیے باضابطہ درخواست کی تھی، تاہم امریکی انتظامیہ نے اسے مسترد کر دیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط اور اس کے علاقائی اثرات کے بارے میں مکمل آگاہی چاہتا تھا، لیکن امریکا نے اسے قومی سلامتی اور حساس سفارتی معاملات سے متعلق قرار دیتے ہوئے معاہدے تک رسائی دینے سے گریز کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ایران سے متعلق معاملات پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔