Wed, September 16, 2026

برازیل کے صدر لولا داسیلوا کا امریکی درآمدی محصولات پر سخت احتجاج

برازیل کے صدر لولا داسیلوا کا امریکی درآمدی محصولات پر سخت احتجاج

برازیل :برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا داسیلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس میں برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی محصولات لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ برازیل کسی بیرونی ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

صدر لولا نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور زبردستی سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیل اپنی خودمختاری کو ہر صورت میں بچائے گا اور اس طرح کے اقدامات کا سخت جواب دے گا۔

ٹرمپ کی جانب سے اگست میں نافذ کیے جانے والے یہ محصولات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔

چند روز قبل ہی صدر لولا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جارحانہ سامراجی شخصیت قرار دیا تھا جسے دنیا مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ٹیگز: