Wed, September 16, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کا میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 30 فیصد محصولات یکم اگست سے نافذ کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کئی ہفتوں کی ناکام مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ایک مکمل تجارتی معاہدہ طے کرنا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، یہ اعلان ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا۔

اس سے قبل، صدر ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی ممالک پر بھی نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ، تانبا کی درآمد پر بھی 50 فیصد محصولات لگائے گئے ہیں۔

یورپی یونین کو توقع تھی کہ وہ امریکہ کے ساتھ صنعتی اشیاء پر صفر محصولات کے ساتھ ایک وسیع تجارتی معاہدہ طے کر لے گی، لیکن طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے باوجود ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ یورپی ممالک کے درمیان اختلافات بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے؛ جرمنی جلد از جلد معاہدے کا خواہاں تھا جبکہ فرانس نے امریکی یکطرفہ شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

ٹرمپ کے دور میں محصولات کی یہ پابندیاں امریکی حکومت کے لیے ماہانہ اربوں ڈالر کا آمدنی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں، اور حال ہی میں وفاقی مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی کی آمدنی 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

 
 

ٹیگز: