Wed, September 16, 2026

بارشوں میں نقصان کم، نئی بارشوں کے لیے تیاری لازمی:مریم نواز

 بارشوں میں نقصان کم، نئی بارشوں کے لیے تیاری لازمی:مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں بہتر انتظامات کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو بہترین کام کرنے پر سراہا۔

انہوں نے کہا کہ 21 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، اس لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی جائیں۔ انتظامی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفتر کی بجائے علاقے میں موجود رہیں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کے لیے سنجیدہ ہے اور بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو جلد دور کرنا ہوگا۔

ٹیگز: