Wed, September 16, 2026

پنجاب میں موٹر سائیکل مالکان کے لیے نئی پابندی، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا

پنجاب میں موٹر سائیکل مالکان کے لیے نئی پابندی، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل رکھنے والوں کو بھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔ پہلے یہ شرط صرف گاڑیوں کے لیے تھی، مگر اب موٹر سائیکل والے بھی اس قانون کی زد میں آئیں گے۔

نیا قانون "صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ 2025" کے نام سے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو ہر موٹر سائیکل کا سالانہ فٹنس چیک اپ لازمی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں زیادہ تر لوگ موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں اور یہی سموگ اور آلودگی کی ایک بڑی وجہ بھی ہیں۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کا مقصد دھواں چھوڑنے والی پرانی بائیکس کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ شہر کی فضا صاف رہے۔

بل کو ابھی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد یہ قانون باقاعدہ طور پر لاگو کیا جائے گا۔

ٹیگز: